• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائی پاس چوک، بوسن روڈ، بہادر پور، بی زیڈ یو چوک، بچ ویلاز اور لطفہ آباد روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کرا کے روڈ کلیئر کرا دیا ۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اورکارپوریشن کے ساتھ تجاوزات کے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک، حسین اگاہی الیکٹرانکس مارکیٹ اور حضوری باغ روڈ سے تجاوزات کا صفایا کرا دیا۔
ملتان سے مزید