• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ پریشر،شوگر ،امراض قلب سے بچنے کیلئے فاسٹ فوڈ سے اجتناب کریں ،طبی ماہرین نشتر یونیورسٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ماہرین امراض پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی اور پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ موذی بیماریوں بلڈ پریشر،شوگر اور دل کے امراض سے بچنے کے لیے فاسٹ فوڈ کی بجائے گھروں میں متوازن غذا کا استعمال کریں سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جائے سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے حکومت شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پارکس بنانے پر توجہ دیں مرد، خواتین، بچے روزانہ کی بنیاد پر واک کا استعمال ضرور کریں ملتان سمیت ملک بھر میں 17 مئی کو بلڈ پریشر کا عالمی دین منایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادویہ ساز کمپنی کے زیراہتمام بلڈ پریشر کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا سیمینار میں سیلز منیجر محمد رضوان اورریجنل منیجراصغر عباس بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید