• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر رائو امجد کا شعبہ حادثات کا دورہ، تعیناتی پر ملازمین کی مبارکباد

ملتان(سٹاف رپورٹر )نشتر ہسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے شعبہ حادثات کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایم ایس نشتر نے مختلف یونٹس کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود مریضوں اور لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔اس دوران عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات بمعہ ادویات مفت فراہم کی جائیں۔ ایپکا نشتر یونٹ کے وفد نے ایم ایس سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی ، امجد بلوچ۔راؤ نعمان امجد۔مہر اشرف ساقی۔رن اسد۔عمران فرید۔محسن خان۔منور عباس۔ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔
ملتان سے مزید