• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 طلبہ نے قرآن مجید مکمل کرلیا

پشاور ( وقائع نگار)یتیم بچوں کی کفالت کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے تحت پشاور میں قائم آغوش الخدمت ھوم سردارگڑھی جی ٹی روڈ میں زیر کفالت باہمت بچوں کو قرآن فہمی سے آراستہ کرنے کیلئے سالانہ تکمیل قرآن کورس کے سلسلے میں قرآن کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص نےکی اس موقع پر ممتاز عالم دین جامعہ دارالاسلام خیبرکلے پشاور کے مہتمم شیخ القرآن الحدیث مولانا مسیح گل بخاری مہمان خصوصی تھے قرآن کنونشن میں الخدمت فاونڈیشن کےضلعی صدر ارباب عبدالحسیب،گروپ کیپٹن (ر) ڈاکٹر طارق غوری، آغوش پشاور کے بورڈ ممبر ریٹائرڈماہر تعلیم پروفیسر فخرعالم،الخدمت کے صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون اور الخدمت آغوش ھوم پشاور کے ایڈمنسٹریٹر ظہور محمدودیگر شریک ہوئے۔
پشاور سے مزید