• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افواج نے ثابت کیا وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کہ کراچی کی بندر گاہ تباہ ہوگئی ۔ پڑوسی ملک کے نیوز چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں، پاک افواج نے ثابت کیا وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسینی کی قیادت میں 10رکنی وفد کی ملاقات کی ۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی اور اس کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جب کہ بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔ادھر جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسینی کی قیادت میں 10رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں عالمی بینک کی مالی اعانت کے تحت 4بڑے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید