اسلام آباد (ایجنسیاں)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ایوان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔جمعرات کو ایوان بالا میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ہماری قوم کو طاقت، حوصلہ، اتحاد عطاء کرنے، بھارت کی ننگی جارحیت کے خلاف عزت و وقار کے ساتھ تحفظ اور فیصلہ کن اخلاقی اور اسٹرٹیجک کامیابی حاصل کرنے پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے۔