• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے فائر بندی تو کرا دی، بھارتی اشتعال انگیزی جاری

اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی تو کرا دی لیکن بھارت کی جانب سے یکطرفہ اشتعال انگیز بیان بازی کا سلسلہ جو مفروضوں، الزامات اور دھمکیوں سے عبارت ہے نہ صرف جاری ہے بلکہ بتدریج زور پکڑتا جارہا ہے۔ جمعرات کو بھی بھارت کے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک ’’غیر ذمہ دار اور سرکش ملک‘‘ قرار دیتے ہوئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار ایجنسی کو اپنے کنٹرول میں لے لئے جانے چاہئیں،گوکہ اس حوالے سے خود مذکورہ ایجنسی کے منتظمین عالمی خبررساں اداروں، پاکستان کی وزارت خارجہ اور دیگر حکومتی سیاستدانوں کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان کا شافعی جواب دے دیا گیا تاہم چار روزہ جنگ کی شکست کے بعد اب بھارت کی جانب سے مایوسی اور فرسٹیشن کے عالم میں یہ بیانات اس سے پہلے کہ ایک بار پھر اسے سبق دینے کے محرکات بنیں، فکرمند حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ لازم ہوگا کہ فائر بندی کرانے والی طاقتیں ان کی زبان بندی کرانے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔
اہم خبریں سے مزید