• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 12 ماہ کیلئے ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن میں فی لیٹر 1.87 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزیرِاعظم سے مشاورت کے بعد، حکومت نے آئندہ 12 ماہ کے لیے آئی ایف ای ایم (ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن) میں فی لیٹر 1.87روپے کا اضافہ کر دیا ہے، تاکہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کو 30جون 2025تک ہونے والے 34ارب روپے کے نقصان کا ازالہ کیا جا سکے۔ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) کو بھاری نقصان کا سامنا اس وجہ سے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے — جو کہ مالی سال 2024-25کے فنانس بل میں ایک بجٹری اقدام کے طور پر شامل کی گئی ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف 6ارب ڈالر مالیت کے اپ گریڈیشن منصوبوں کو ناقابلِ عمل بنا دیا ہے، بلکہ ان پٹ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید