اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ پہلے مرحلے کی پیدوار کا آغاز 2028 سے ، 3 لاکھ اونس سونے اور 2لاکھ ٹن تانبے کا ہدف مقرر , عالیہ کا مران کے سوال پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تحریری جواب میں بتایا کہ ریکوڈک میں پہلے مرحلے کی پیدوار کا آغاز2028سے ہوگا۔پہلے مرحلے میں3لاکھ اونس سونے اور 2لاکھ ٹن تانبے کا ہدف مقرر ہے۔ دوسرے مرحلے کی پیداوار 2034سے شروع ہوگی ۔دوسرے مرحلے کےلئے سالانہ 5لاکھ اونس سونا اور 4لاکھ ٹن تانبا سالانہ نکالا جائے گا۔یہ منصوبہ مغربی دنیا کی پاکستان کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے جس سے 75ارب ڈالر کی آمد ن ہوگی ۔ریکوڈک منصوبے کےلئے کان کنی منصوبہ بندی کی کل مدت 37سال ہے۔اجناس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے نقد آمدن 100ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔