اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024کورم کی نشاندہی کی وجہ سے منظور نہ کیا جاسکا۔جمعرات کو وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے انکم ٹیکس آرڈر 2001میں مزید ترمیم کا بل انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2024قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ تحریک کے حق میں 67اور مخالفت میں 32 ووٹ پڑے۔بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے شق وار منظوری کا عمل شروع کیا تو ملک عامر ڈوگر نے کورم کی نشاندہی کردی۔کورم پورا نہ ہونے کی وجہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔