اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیوروکریٹس کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے مختلف سروسز اور گروپس کے گریڈ 20 کے 28 افسر نامزد کردیے ہیںکمشنر لاہور زید بن مقصود، جوائنٹ سیکرٹری یحییٰ اخونزادہ، کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود ،کمشنر حیدر آبادبلال احمد ،محمد عباس ودیگر شامل ہیں ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 4افسروں کمشنر لاہور زید بن مقصود، جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن یحییٰ اخونزادہ، کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشیراور کمشنر حیدر آبادبلال احمد کو نامزد کیاگیا ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے4افسروں ڈی آئی جی (آئی ٹی) سندھ، کیپٹن (ر) پرویز احمد، ایڈیشنل آئی جی پی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا حکومت، شوکت عباس، ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون عمران محموداور ڈی آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا، محمد کاشف مشتاق کانجو کی نامزدگی کی گئی ۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20کے افسر اور کمشنر افغان مہاجرین محمد عباس خان اور جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طارق محمودکو نامزد کیاگیا ہے۔