• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹر، ڈمپر، آئل ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی سمیت 6 افراد ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کےمختلف علاقوں میں غفلت ولاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے کوسٹر،ڈمپر،آئل ٹینکراوردیگر گاڑیوں کے ٹکر سے میاں بیوی سمیت 6افرادکی جان لے لی ٹریفک حادثہ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانہ کی حدود سائٹ ایریا سیمنس چورنگی کے قریب بدھ اور جمعرات کی شب دو بجے کے قریب تیز رفتارکوسٹرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق اور مردزخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتار کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا،تاہم پولیس نے متوفیہ کی لاش اورزخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،جہاں دوران علاج مرد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،حادثے کے ذمہ دار کوسٹر ڈرائیورانصاراحمد کو پولیس نے گرفتار کرکے کوسٹر اور موٹر سائیکل تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا، پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت نگہت اور جاں بحق شخص کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی،جو میاں بیوی تھے اور اورنگی ٹاؤن علی گڑھ کالونی کے رہائشی تھے دونوں میاں بیوی رات گئے سائٹ ایریا میں واقع نادرامیگاسینٹر شناختی کار ڈ بنوانے کیلئے جارہے تھے راستہ میں حادثہ کاشکار ہوگئے پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 238/25 جرم دفعہ320/279متوفین کے داماد نوفل ولد محمد سعید کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید