• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، 2 ماہ میں آئی ٹی ملازمین کی تفصیلات نہ مل سکیں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز میں کام کرنے والے آئی ٹی پوسٹوں پر کام کرنے والے عملہ کی مانگی گئی مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تفصیلات م مل سکیں این آئی ٹی بی کے 10مارچ کے خط کا پی پی آر سی کے علاوہ کسی نے جواب نہ دیا ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تمام وزارتوں اور ڈویژن میں کام کرنے والے تمام آئی ٹی پوسٹوں بمعہ اسکیل اورجاب ڈسکرپشن ، ای-آفس کو اپنانے کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتوں/ ڈویژنوں میں آئی ٹی حکام کی تشخیص کی ضرورت اور وزارتوں/ ڈویژنوں میں ای آفس پر کام کرنے والے پراجیکٹ عملہ کا ڈیٹا عہدہ، پی پی ایس/ بی پی ایس، ملازمت کی تفصیل، اہلیت وغیرہ کے ساتھ فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید