• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی SBCA رہائشی پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی درخواست پر عدالتی کارروائی ، ڈی جی ایس بی سی اے رہائشی پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے سے دستبردار ہوگئے،ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ترامیم کو فوری طور پر کالعدم قرار دیدیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے یہ اقدام سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس1979کی شق 21اے اور دیگر متعلقہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، محمد اسحاق کھوڑو کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی درخواست پر عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ اور 9ٹاؤن چئیرمین نے درخواست دائر کی تھی،ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔
اہم خبریں سے مزید