• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری بہادر افواج کی کامیابی آنیوالی نسلوں کو بھی یاد رہے گی، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےکہا ہےکہ پوری دنیا میں پیغام جا چکا ہے کہ ایشیا میں اگر کوئی سپر ٹائیگر ہے تو وہ پاکستان ہے، یہ جنگ ہماری بہادر افواج کے ساتھ ساتھ پورے پاکستانی قوم نے مل کر جیتی ہے، جمعرات کو یوم تشکر اور یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی ہدایات پر سندھ بھر میں یوم فتح اور یوم تشکر منایا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ہماری یہ کامیابی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گی کہ کس طرح ہمارے جوانوں نے بھارت کو دھول چٹائی، یہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ہمارے نیوی، فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے بھارت کو بدترین شکست دی ہے، بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید