ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ ممتاز آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کریم خان کو گرفتار کرکے1کلو سے زائد آئس برآمد کرلی ،ملزم کو تھانہ ممتازآباد کے علاقے ہیڈ نو بہار سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ممتازآباد میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔