ملتان (سٹاف رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن پاکستان کے زیر اہتمام امام بارگاہ ابوالفضل العباس تا چوک کمہاراں والہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے جاری مظلوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، شرکاء ریلی سے صوبائی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن جنوبی پنجاب احتشام اظہر ضلعی صدر آئی ایس او ملتان علی مصدق، صوبائی صدر مکتب علماءپاکستان جنوبی پنجاب قاضی نادر علوی اور مولانا مجاہد جعفری نے خطاب کیا ۔