ملتان( سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی یوم تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پوری قوم اللہ پاک کی شکر گزار ہے۔جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، سٹی صدر ملتان ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی رانا عبدالرحمان، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی آصف خان دستی،سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، بیرسٹر فیض رسول لابر، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، راناخلیل، جیالا نذیر کاٹھیا و دیگر کے ہمراہ وکٹری کا نشان بنا کر یوم تشکر کی تقریب کا کیک کاٹا۔