ملتان (سٹا ف رپورٹر) حسن پروانہ قبرستان کی دو کنال اراضی پر قبروں کو مسمار کرکے قبضہ کرلیا گیا ،اہل علاقہ شدید غم وغصہ میں مبتلا، میونسپل کارپوریشن ملتان حکام کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی، تفصیل کے مطابق حسن پروانہ قبرستان کی دو کنال اراضی پر قبضہ مافیا قبروں کو مسمار کرکے چاردیواری کرلی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کرکے قبضہ کیا گیا ہے، اہل علاقہ نے بتایا ہے قبضہ مافیا کی پشت پناہی مبینہ طور پر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون کررہی ہیں اہل علاقہ نے کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ میونسپل کارپوریشن ملتان شعبہ ریگولیشن کے سپرٹینڈنٹ مظہر خان نے شہریوں کے احتجاج پرمیونسپل کارپوریشن ملتان کی جانب سے کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔