دبئی ( جنگ نیوز)متحدہ عرب امارات 2035تک امریکی توانائی سرمایہ کاری 440ارب ڈالر تک بڑھائیگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاامارات جو تیل اور علاقائی اقتصادی طاقت ہے کی مصنوعی ذہانت میں ایک بڑا کھلاڑی بننے کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔ یو اے ای حکام نے بتایا امریکی توانائی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کرینگی،ہمارے شراکت داروں نے 60ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی اے آئی انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹرز، توانائی اور مینوفیکچرنگ میں اماراتی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک میں ایسے معاہدے پر بھی اتفاق ہوا جو یو اے ای کو امریکی کمپنیوں سے انتہائی جدید مصنوعی ذہانت کے سیمی کنڈکٹرز تک رسائی دیگا۔ ٹرمپ نے ابوظہبی میں کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکہ میں خرچ کرنے کے ارادے کے اعلان کردہ 1.4 ٹریلین ڈالر کے لیے بڑی پیش رفت کر رہے ہیں ۔ اس معاہدے سے اربوں ڈالر کا کاروبار پیدا ہوگا اور متحدہ عرب امارات جو ایک تیل کی طاقت اور علاقائی اقتصادی طاقت ہے کی مصنوعی ذہانت میں ایک بڑا کھلاڑی بننے کی کوششوں میں تیزی آئے گی۔ تیل اور گیس اور سب کچھ بہت اچھا ہے، لیکن آپ کے پاس اتنے ہی بڑے، اور شاید اس سے بھی بڑے کسی وقت، آپ اے آئی اور دیگر کاروباروں سے اسے پیچھے چھوڑ دیں گے۔