• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر دی ہیگ میں یوم تشکر کی تقریب

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ نے بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی یاد میں یوم تشکر منایا۔

اس موقع پر پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں شاندار تقریب کا انقاد کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ تھے۔

سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ
ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک و ملت کے تحفظ کےلیے لا زوال قر بانیا ں دی ہیں، جب قوم متحد ہوتی ہے تو کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکتی۔

سید حیدر شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر جس قدر بھی اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

دوران تقریب پاکستانی کمیونٹی نے نہایت جذبات کے ساتھ نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، نعرہ حیدری، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مولانا ڈاکٹر عرفا ن الحق نے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی، جس کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید