• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ بنچ تبدیلی پر ایک نیا تنازع

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور بنچ تبدیلی پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،سیکٹر ای الیون زمین خرد برد نیب کیس بنچ تبدیلی پر ڈویژن بنچ کا اہم حکم آگیا۔جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری سماعت کے تحریری حکمنامہ میں عدالت نے حکم دیاہے کہ کیس جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے بینچ میں کیس مقرر کیا جائے، حکمنامہ کے مطابق وکیل نے بتایا کہ پہلے یہ کیس جسٹس محسن کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سن چکے ہیں،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت نے کیس دوبارہ پرانے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے آرڈر جاری کیا، کیس کی آئندہ سماعت22مئی کو ہرانے بنچ میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔گذشتہ سماعت پر دو رکنی بینچ کے آرڈر کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر نیا ججز روسٹر جاری ہوگیا،نئے ججز ڈیوٹی روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بنچ ہی ختم کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید