بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم 26 مئی سے شروع ہو گی، یہ بات ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام نے بتائی ہے۔
حکام کے مطابق مہم میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔