• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎کنٹونمنٹ بورڈ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں تشکیل

‎کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے فیز ون سے فیز سیون تک تمام علاقوں میں شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز تشکیل دے دی ہیں، ‎چیف انجینئر عبد الرحیم کے مطابق ہر علاقے کے لیے ایک ذمہ دار افسر تعینات کر دیا گیا ہے جو اپنے علاقے کے مسائل پر فوری کارروائی کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پانی، سیوریج، بجلی کے کھمبے، اور اسٹریٹ لائٹس سے متعلق شکایات کا ازالہ اب 24 گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گا۔‎سی بی سی کے سربراہ عمر فاروق ملک نے بتایا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ "شہریوں کی شکایات کا 24 گھنٹوں کے اندر ازالہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‎سی بی سی کی اس پیش رفت کو شہریوں نے سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدامات عملی طور پر بھی موثر ثابت ہوں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید