• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتِ پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف مؤثر سفارتی حکمت عملی اختیار کرے، اے پی سی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی کے زیرِ اہتمام دارالعلوم غوثیہ، پرانی سبزی منڈی میں ہونے والی عظیم الشان آل پارٹیز کانفرنس میں مرکزی جماعت اہلسنّت کراچی کے امیرعلامہ صاحبزادہ محمدزبیر ، علامہ فیاض احمد نقشبندی، مختلف دینی، مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے قائدین و نمائندگان نے شرکت کی، کانفرنس کا مقصد فلسطین و غزہ کے مظلوم عوام سے یکجہتی، اسلام دشمن عالمی سازشوں کی مذمت اور افواجِ پاکستان کی شاندار خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا،کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، افواجِ پاکستان کے جراتمندانہ کردار کو خراجِ تحسین، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے عزم، دینی مدارس کی آزادی، اسلامی نظریاتی سرحدوں کے دفاع، اہلسنّت اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید