• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ہے، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے غزہ کی حالیہ صورتحال، اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور خواتین و بچوں سمیت اسپتالوں اور مریضوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کو بھی انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ہے،غذا کی فراہمی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انتہائی شرمناک ہے، ہنگامی طور پر رفاہ بارڈر کھولا جائے، اسرائیل امریکی سرپرستی اور مغربی ممالک کی حمایت سے پہلے ہی غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا چکا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کے بعد اب بچے کچے لوگوں کو بھی وہاں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر فلسطینیوں کی نسل کشی ختم کروانے کے بجائے غزہ پر خود امریکا کا کنٹرول حاصل کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید