• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالونی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی کی طویل بندش کے خلاف اتوار کو ریلوے کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد جس میں مرد و خواتین شامل تھے شاہین کمپلیکس کے قریب پہنچے اور آئی آئی چند ر،ڈاکٹر ضیا الدین روڈ سمیت اطراف کی تمام سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا،مظاہرین کاکہنا تھا کہ گذشتہ 4 روز سے بجلی منقطع کردی گئی ہے اور اس شدید گرمی میں بغیر بجلی کے گزارا نہیں ،بجلی والے ہمیں گرمی سے مارنا چاہتی ہیں ، حکومت نام کی کوئی چیز یہاں نہیں جو ہماری داد رسی کرے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید