کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین ثروت اعجاز قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہداء کے رفقاء ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں،آج ہمارے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہو چکیں اور سازشی عناصر
بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بڑی خوشی اور مسرت ہو رہی ہے کہ امیر شہداء میلاد مصطفی سربراہ پاکستان سنی تحریک شہید محمد عباس قادری کے صاحبزادے علامہ بلال عباس قادری کو پاکستان سنی تحریک کا مرکزی صدر نامزد ہونے پر انہیں میں مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ قائد و بانی پاکستان سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید کے صاحبزادے علامہ بلال سلیم قادری شامی کو مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نامزد کیا گیا ہے ،ثروت اعجاز قادری نے بلال عباس قادری،بلال سلیم قادری اور ان کے رفقاء کو پاکستان سنی تحریک پاکستان سنی تحریک کے مستقبل کے لیے ایک نیا باب قرار دیا اور کہا کہ سنی تحریک ایک نئے ولولے کے ساتھ مسلک اہلسنت کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔