کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں واقع گھر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 70سالہ خان محمد ولد احمد جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے بیان دیا کہ ملزم انار خان نفسیاتی مریض ہے ، مقتول سات بچوں کا باپ تھا ، اگر مقتول کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کیا تو سرکار مدعیت میں اعلیٰ افسران سے مشاورت کے بعد مقدمہ درج کیا جائےگا ۔