• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 خواتین اور ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14Cعزیز آباد میں واقع مکان میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے 30سالہ ثمرین زوجہ عمران زخمی ہوگئی،اورنگی بلال کالونی گلی نمبر 5صائمہ اپارٹمنٹ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35سالہ شہزادی زوجہ رمضان زخمی ہوگئی ، بلدیہ سیکٹر9D میں واقع مکان ن میں گولی لگنے سے 25سالہ عظمت بی بی زوجہ عبید زخمی ہوگئی،پولیس کاکہنا ہےکہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں گولی لگنے سے 50سالہ نہال خان ولدبان گل خان زخمی ہوگیا،پولیس کاکہنا ہےکہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید