کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسلام اباد اور گرد نواح میں موسم کی خرابی کی وجہ سے اور انتظامی طور پر4پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔6پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ34پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے دوحا اسلام اباد کی پرواز بی کے 288 ابوظہبی اسلام اباد کی پرواز پی کے 262کو سیالکوٹ ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ انتظامی وجہ سے جدہ کراچی کی پرواز پی کے 968کو شارجہ اتارا گیا۔ مسقط سیالکوٹ کی پرواز پی ایف733کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ سکھر اسلام اباد کی پرواز پی کے 632، 632 اسلام اباد گلگت پی کے 601-602لاہور گلگت 609 610منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی لاہور اسلام اباد پشاور سیالکوٹ ملتان اور کوئٹہ کی34پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔