• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، ایکسپلوزیو بل 2024ء اور ٹیکنیکل ایجوکیشن بل منظور کرلئے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی، ایوان نے سندھ ایکسپلوزو بل 2024اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بل کی منظوری دے دی، حب ڈیم سے کینال کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سال کے آخر میں حب سے پانی کی فراہمی میں اضافہ ہوگا،کے الیکٹرک کو سندھ حکومت مکمل بلز کی فراہمی کررہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ریکوری کو جواز بنا کر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرتی ہے ، اس کی وجہ سے پمپنگ اسٹیشنز بھی متاثر ہوتے ہیں،دارالامان آنے والی خواتين کی ذہنی صحت کو دیکھ کر انہیں کوئی ہنر سکھانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ،صوبائی وزراء کے مختلف سولات پر جواب ،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے پیر کے اجلاس میں سندھ ایکسپلوزو بل 2024 اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بل کی منظوری دیدی ۔ بلوں کی منظوری سے قبل وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے بلوں پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں،ان رپورٹس پر بحث کے بعد ایوان نے بلز کی منظوری دی ،ایوان کی کارروائی کے دوران آغا خان پراپرٹیز سے متعلق بل بھی متعارف کرادیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید