پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے گئے آثار قدیمہ کے نوادرات، فرانسیسی حکام کے ہاتھوں ضبط، پاکستان کو واپس مل گئے جن کو سفارت خانہ پاکستان پیرس نے واپس پاکستان بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اسمگل شدہ نوادرات کی ایک بڑی تعداد جنہیں فرانسیسی کسٹمز نے حالیہ برسوں میں قبضے میں لے کر پاکستانی سفارتخانے، پیرس کے حوالے کیا تھا، پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔