کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے محتاط رویہ کی وجہ سے نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر اتار چڑھاو کے بعد مثبت رحجان، کے ایس ای100انڈیکس میں 40پوائنٹس کا اضافہ،47.74فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب 76کروڑ 48لاکھ روپے کا اضافہ، تاہم کاروباری حجم 25.67 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد ایک موقع پر 100انڈیکس 636پوائنٹس بڑھنے سے ایک لاکھ 20ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔