• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارگی ثقافت کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے‘ فرح عظیم

کوئٹہ (آن لائن) ایمان پاکستان تحریک کے چیئرپرسن رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے بیان میں ہزارہ بھائیوں کو ہزارہ کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہیں، 19مئی کا دن ہزارہ برادری کی ثقافت کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور ان کی شناخت کو دنیا کے سامنے لانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے، ہزارہ قوم کی ثقافت نہ صرف پاکستان بلکہ ایران، افغانستان اور دیگر علاقوں میں بھی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ ثقافت میں موسیقی، رقص اور شاعری کا خاص مقام ہے۔ ان کی روایات میں مہمان نوازی، احترام اور شجاعت جیسے اہم اقدار شامل ہیں، ہزارہ لباس بھی ان کی ثقافت کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 19مئی ہزارہ کلچر ڈے نہ صرف ہزارہ قوم کی ثقافت کا جشن ہے بلکہ یہ ان کی شناخت، زبان، روایات اور تاریخ کے احترام کا بھی دن ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہزارہ قوم کی منفرد ثقافت کو دنیا کے سامنے لایا جائے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید