ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔قطب پور پولیس نے ملزم فیاض حسین سے 5لیٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم قیوم سے 10لیٹر شراب ملزم عبدالمجید سے 15کلو بھنگ بستی ملوک پولیس نے ملزم عمران سے 1140گرام چرس سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم عبدالاحد سے 15لیٹر شراب صدر جلالپور پولیس نے ملزم عون عباس سے 2100گرام ہیروئن شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم افتخار سے 1220گرام ہیروئن اور لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شہباز سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم رمضان سے رائفل سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم احمر سے پسٹل سیتل ماڑی پولیس نے ملزم وسیم اور علی حمزہ سے پسٹل ملزمان شہزاد اور علی رضا سے پسٹل گولیاں برآمد کرلی ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔چہلیک پولیس کو نامعلوم کالر نے اغوا کی اطلاع دی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جانچ پڑتال کی گئی تو وقوعہ کی بابت تصدیق نہ ہوسکی دریں اثنا مظفر آباد پولیس کو سائرہ بی بی الپہ پولیس کو عامر جبکہ بستی ملوک پولیس کو اعجاز نے جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا۔پولیس نے کارسرکارمیں مداخلت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بستی ملوک پولیس کو نائب تحصیلدار حسن مصطفی نے بتایا کہ ملزم ضمیر حسین آرائیں نے کارسرکار میں مداخلت کرکے ارتکاب جرم کیا۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو محمد مرزا نے بتایا کہ اپنی ہمشیرہ 12سالہ اقرا کو گھر چھوڑ کر چلے گئے واپس آئے تو ہمشیرہ موجود نہ تھی جسے ملزمان رضوان وغیرہ اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ شاہ شمس پولیس کو ممتاز بی بی نے بتایا کہ ملزمان مزمل ،مدثر اور صفدر نے میری بھانجی کو اغوا کیا اور بردستی کار میں بٹھاکر اغوا کرکے لے گئے۔ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔