• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے پرملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،قطب پور پولیس نے  پولیس  پر فائرنگ  اور ساتھی کی گولی سے زخمی ہونے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر پولیس نے ملزم شاہد سے 120لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم حامد سے 21لیٹر شراب ملزم اظہر سے 1120گرام ہیروئن بستی ملوک پولیس نے ملزم ظفر سے 18لیٹر شراب ملزم فہیم سے 20لیٹر شراب سٹی جلالپور پولیس نے ملزم صدیق سے 20لیٹر شراب جبکہ ممتاز آباد پولیس نے ملزمہ عظمیٰ پروین سے 1060گرام ہیروئن برآمد کرلی ، پولیس نے دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلی ،پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے بخشی خانہ میں لڑائی جھگڑا کرنے کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیے۔
ملتان سے مزید