ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کےصوبائی ناظم اعلیٰ، ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی مرزامحمدارشدالقادری نے خضدار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ،ملک میں موجود سہولت کاروں کے ذریعے بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ،معصوم بچوں کو شہید کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک افواج اور پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں،پاکستانی قوم دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔