• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالحق ثانی کا ملتان میں شاندار استقبال کریں گے، جے یو آئی (س)

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (س) پنجاب کے ترجمان مولانا عبدلصمد درخواستی، ملتان سٹی کے امیر قاری سعید احمد رحیمی، ضلعی امیر مفتی ممتاز احمد قاسمی، ملک زبیر کھوکھر اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ26مئی کو قائد جمعیت مولانا عبدالحق ثانی کا ملتان میں شاندار استقبا ل کیا جائے گا ،جمعیت علمائے اسلام (س) عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر اس ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلائے گی اور ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا،جے یو آئی(س) جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ملتان سے مزید