ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں پہلی بار سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ افسرکنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کافیصلہ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام نے انتظامی بحران پر قابو پانے کےلئے سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ آفیسر کی سیٹ پر پروفیشنل افراد کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے کئی برسوں سے ان سٹیوں پر دیگر شعبوں کے افراد کو تعینات کیا جارہاہے جن پر سیاسی معاملات میں مداخلت کے الزامات اور اقرابا پروی کی شکایات سامنے آتی رہیں، جن کے خاتمے کےلئے حکام نےان عہدوں پر تین سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کافیصلہ کیا ہے ، امیدوار آن لائن درخواست دیں گے- درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین جون مقرر کی گئی ہے ۔