• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ڈائر یکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی ۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے سٹی ٹریفک بپولیس ملتان کے اینٹی انکرو چمنٹ سکواڈ کے ساتھ تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ بی زیڈ یو چوک اور بچ ولاز چوک کے اطراف قائم پختہ تجاوزات کو ہیوی مشینری کی مدد سے شیڈ تھڑے وغیرہ مسمار کر کے روڈ اور فٹ پاتھ کو کلیئر کرا لیا جب کہ روڈ کی حدود میں موجود عارضی تجاوزات کو ہٹوا کا سامان قبضہ میں لے لیا ۔
ملتان سے مزید