ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ مظفرآباد نے ڈکیتی سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک محسن گینگ کے 2 کارندوں محمد محسن ولد امداد حسین اور مشتاق ولد حق نواز کو گرفتار کر لیا،پولیس نے کارروائی کے دوران ڈھائی تولہ طلائی زیور اور ساڑھے 10لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کرلی، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی، سرقہ بالجبر کی وارداتوں کے 6 مقدمات کا انکشاف کیا ،پولیس نے برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا ۔