ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے اس سلسلے میں صاف ستھرا پنجاب کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عید الاضحی ٰپر مثالی صفائی انتظامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عید ایام میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹر کا عملہ گھر گھر آلائشوں کو اکٹھا کرکے محفوظ انداز میں ٹھکانے لگائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ستھرا پنجاب مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔