• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات اور پسٹلز مع گولیاں برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عامر رضا کو گرفتار کرکے 1 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،راجہ رام پولیس نے ملزم غلام فرید سے 60لیٹر شراب، بدھلہ سنت پولیس نے ملزم آصف سے چالوبھٹی و لہن، 210لیٹر شراب، ملزم اقبال سے چالو بھٹی ولہن، 170لیٹر شراب ،ملزم عامر رضا سے 1120گرام ہیروئن،قادرپورراں پولیس نے ملزم عارف سے 520گرام چرس جب کہ کپ پولیس نے ملزم احد سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،بستی ملوک پولیس نے ملزم شاہد سے پسٹل و گولیاں ،ملزم علی سے پسٹل وتین گولیاں جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے پسٹل گولیاں برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے خاتون کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہریوں سے نوسربازی کرنے کے الزام میں عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ممتاز آباد پولیس نے شاہراہ عام پر غفلت و لاپرواہی اور تیزرفتاری سے موٹرسائیکل رکشہ چلانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، شہری سے ایک کروڑ سے زائد رقم کا غبن کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شاہ رکن عالم پولیس کو محمد اختر نے بتایا کہ ملزم فیاض علی نے میرے ساتھ ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کا غبن کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید