ملتان (سٹاف رپورٹر)چوہدری پرویز الٰہی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی انتظامیہ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ایم ایس کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں کو مریضوں کو مفت ٹیسٹوں تجویز کرنے سے روک دیا ،اس حوالے سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ایم ایس صرف پتھالوجی اور ریڈیالوجی کے شعبہ جات کے صرف مفت ٹیسٹ کرنے کے مجاز ہیں اور صرف یہی پیتھالوجی اور ریڈیالوجی کے شعبہ جات کے فوری طور پر مفت ٹیسٹ کی اجازت دے سکتے ہیں ان کے علاؤہ دیگر کسی بھی ڈاکٹر کو مفت ٹیسٹ لکھ کر دینے جی اجازت نہیں ہوگی ۔