ملتان(سٹاف رپورٹر )عالمی یوم عجائب گھر کے موقع پر بہاول پور میوزیم میں متعدد رنگا رنگ ثقافتی و ادبی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان میں عجائب گھروں کے قیام کے مقاصد، عجائب گھروں کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنے والے پلیٹ فارم انٹرنیشنل کونسل آف میوزیمز کے کردار، پاکستان میں موجود عجائب گھر اور بالخصوص بہاول پور میوزیم بارے ڈاکومنٹری دکھائی گئی ۔گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین کی طالبات کے دستکاریوں کے سٹالز ، کوتھم کالج سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کا دورہ میوزیم ، علاقائی ثقافت کو اجاگر کرتی چولستانی بین اور نگارے پر مبنی لوک موسیقی ، میوزیم وزٹ کرنے والے سٹوڈنٹس و دیگر کے لیے سٹاف کی طرف سے گائیڈ ٹور جیسے پروگرام شامل تھے۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے میوزیم شام پانچ بجے تک کھلا رہا نیز وزیٹرز کا داخلہ مفت تھا اور سارا دن شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔ شہریوں کی جانب سے میوزیم انتظامیہ کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر بےحد سراہا گیا ۔ ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی کی قیادت میں میوزیم آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس دن کی مناسبت سے گیلری میں کیک بھی کاٹا گیا ۔