• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ،جسٹس آف پیس ملتان کے حکم کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب

ملتان( سٹاف ر پورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس جاوید اقبال وینس نے جسٹس آف پیس ملتان کے حکم کے خلاف قیصر اقبال کی رٹ درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔جسٹس راحیل کامران نے پٹیشنر کوثر پروین کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 9جون کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے. چک نمبر 86ایم جلال پور پیر والا کی رہائشی کوثر پروین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ محمد رفیق سیٹھ کی بیوہ ہے اور اس نے اپنی وفات تک اسے طلاق نہیں دی تھی۔جسٹس صادق محمود خرم نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث لیہ کے دستگیر کی درخواستوں ضمانت بعد از گرفتاری وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خا تون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور کر نے کا حکم،واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور،پابندی کے باوجود گیس کی ری فلنگ کے کاروبار کرنے پر گرفتار 4دکانداروں کو 50 ، 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا،لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار3ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔
ملتان سے مزید