ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما قربان فاطمہ نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ملاقات کی اور ان کی طبیعت دریافت کی ، اس موقع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی ۔ایم پی اے ملک عدنان ڈوگر ۔احسان سندھو ۔حماد فاروق اور میاں فاروق بھی ہمراہ تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیفر کے جھوٹے کیس میں 10سال قید کی سزا دی گئی جس سے میں اللّہ کے فضل و کرم سے میں سرخرو ہوا ۔پوری دنیا جانتی ہے کہ میں جن کیسز کی سزا بھگت رہا ہوں وہ کیسز صرف عمران خان اور ملتان کی عوام کے ساتھ وفا نبھانے پر میرے خلاف کئے گئے ہیں ۔