ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے صارفین کی سہولت اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرز (سی ایف سی)کا دائرہ کارتمام آپریشن سرکلوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد صارفین کو بجلی سے متعلق تمام خدمات اور شکایات کے حل کے لئے ایک ہی جگہ پر آسان، تیز رفتار اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔