• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ طبی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ طبی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد گل نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد میں جوڑوں کے امراض عام ہیں، انہوں نے رومیٹانڈ آرٹریٹس اور اوسٹیو آرتھرائٹس جیسے عام عوارض، ان کی وجوہات اور علاج کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی،اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر اختر حمید ڈاکٹر،ڈاکٹر عمر اکرم، ڈاکٹر کاشف رزاق ،ڈاکٹر محمد عارف سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید